تمام سرکاری محکمے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس فوری فعال کریں، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ تمام محکمے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو فوری طور پر ایکٹیویٹ کریں تاکہ ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین اپ ڈیٹس عوام تک پہنچائی جاسکیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دفاتر میں اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو فعال کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خالی اسامیوں پر شفاف تعیناتی اور ترقیاتی منصوبوں کی مو¿ثر نگرانی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ خطاب میں چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ عوام کو صحت، تعلیم، پانی، انفرا اسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات بروقت میسر ہوں، تمام افسران اور ملازمین عوام کی خدمت کیلئے اپنے اپنے جائے تعیناتی پر موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ فعال سوشل میڈیا سے حکومت اور عوام کے درمیان براہ راست رابط قائم ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ اور ایویلوایشن سیکشن کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں