ڈیرہ مراد جمالی سے دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا، پولیس ذرائع
ڈیرہ مراد جمالی ( این این ائی) ڈیرہ مراد جمالی سے دو نوجوانوں کو اغواءکر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدودسے گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر جاوید رڈ اور وحید سولنگی کو انکی گاڑی سے اتار کراغواءکرلیا اورنامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


