ڈی ایم جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، سب انسپکٹر زخمی ہوگیا

ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں دو مختلف ٹریفک حادثات ایک شخص جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیاپولیس۔ کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود میں شاہراہ پر ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نے نیشنل ہائی وے پولیس کی گشتی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سفر دین کھوسو شدید زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچاپولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرلیا ۔ ڈیرہ اللہ یار سٹی پولیس تھانے کی حدود ڈی ایچ او آفس کے قریب رکشے میں سوار شخص کا کپڑا رکشے کی چین میں پھنسنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی اور مزیدکارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں