کوئٹہ، سریاب میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا گیا، ٹرین سروس معطل
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا، جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Load/Hide Comments


