ججوں کو دلیر ہونا چاہیے، جج قانون کی حکمرانی کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہوں، جسٹس جمال مندوخیل
ویب ڈیسک : سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندو خیل نےکہا ہےکہ ججوں کو دلیر ہونا چاہیے اور فیصلے قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔ فیصلے تیز، منصفانہ اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں، عوام کو بروقت اور مؤثر انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے ۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ جج اپنی غلطیوں یا کمزوریوں کا جواز پیش نہ کریں، جج قانون کی حکمرانی کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہوں، ذاتی مفاد، تعصب یا دباؤ کے تحت فیصلہ دینا غلط ہے، ججز کو اپنے حلف اور آئین کی پاسداری کرنی چاہیے۔
جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ نوجوان ججز مسلسل سیکھنےکی عادت اپنائیں، فیصلے تیز، منصفانہ اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں، عوام کو بروقت اور مؤثر انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں مسلسل سیکھنے کے اصول کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے، ججز ہر روز اور ہر نئےکیس سے سیکھتے ہیں، نوجوان عدالتی افسران مسلسل سیکھنے کی عادت اپنائیں، مسلسل سیکھنا عدالتی افسران کی قابلیت برقرار رکھتا ہے، فیصلوں کو منصفانہ رکھنے کے لیے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں، ججز ایک دوسرے سے علم اور تجربہ شیئر کرتے ہیں، قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کا واحد راستہ مسلسل سیکھنا ہے، نوجوان ججز کو اپنے علم اور صلاحیتوں کو اپ ڈیٹ رکھنا ہوگا۔


