دالبندین کے پہاڑی علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، پولیس ذرائع

دالبندین (یو این اے) پولیس تھانہ سٹی دالبندین کی ٹیم نے ایس ایچ او وحید احمد بلوچ کی قیادت میں گشت کے دوران سورگل چلگزی روڈ کے قریب پہاڑی علاقے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پہاڑی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک نالہ نما مقام سے 48 ڈبے برآمد ہوئے جن میں اینٹی ایئرکرافٹ ہیوی مشین گن کے 85-85 راﺅنڈ موجود تھے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان یہ ایمونیشن اندرون ملک اسمگلنگ کے لیے چھپا کر گئے تھے۔تمام ڈبوں کو تحویل میں لے کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ 15 ای آرمز ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں