مرکزی قیادت نے دھرنے اور احتجاج کی کال دی تو پورے صوبے کو جام کردیں گے، تحریک انصاف بلوچستان

کوئٹہ (پ ر) سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانا توہین عدالت و توہین جمہوریت ہے بلوچستان کی قیادت، عہدیداران اور کارکنان عمران خان کی رہائی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اگر مرکزی قیادت نے دھرنے اور احتجاج کی کال دی تو ہم پورے بلوچستان کو جام کردیں گے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کوئٹہ شہر کے قومی و صوبائی ٹکٹ ہولڈرز کے ہمراہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے فوری طور پر ملاقات کرائی جائے تاکہ لیڈر شپ، کارکنان و عوام میں پایا جانے والا اضطراب، شکوک، غصہ اور نفرت پر قابو پایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں