پنجگور، سریکوران پولیس اسٹیشن پر راکٹ حملہ، تھانے کا ریکارڈ اور متعدد اشیا نذر آتش، پولیس ذرائع

پنجگور (یو این اے) پنجگور کے علاقے سریکوران میں واقع پولیس تھانہ وشبود پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تھانے کا ریکارڈ اور متعدد اشیا نذر آتش ہوگئیں۔ حملہ اچانک کیا گیا اور متعدد راکٹ داغے گئے، جن کی آواز سے پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ شدید نوعیت کا تھا۔ فورسز نے تھانے کے اطراف میں محاصرہ کرتے ہوئے علاقے میں کلیئرنس اور تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔حکام کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں