جماعت اسلامی حق دو بلوچستان مہم کے ذریعے حقوق کےلئے اسمبلی کے اندر و باہرجدوجہد کررہی ہے، مولانا
کوئٹہ(آئی اےن پی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کونوگوایریابنانے والے زبردستی وسائل واختیارات پرمسلط ہیں عوام کے ووٹوں واعتمادسے محروم لوگ مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کررہے ہیں یہ لوگ خودمالامال اورعوام کوبدحال کررہے ہیں جماعت اسلامی حق دوبلوچستان مہم کے ذریعے حقوق کے حصول لیے ظلم وجبر لاقانونیت بدامنی بدعنوانی بارڈربندش لوگوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف اسمبلی کے اندروباہرجدوجہد کررہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقاریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ گوادرکے عوام بھی مسائل کا شکار ہیں ماہی گیراورووٹرزکے مسائل حل کریں گے انشا اللہ عوام بہت جلدمثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔بے گناہوں کو ماورائے عدالت وآئین غوا وغائب کرنے،تاجروں پرقانونی تجارت کیلئے بارڈرزبندکرنا،چیک پوسٹوں وبارڈرزپرتذلیل،ساحلوں پرٹرالرمافیا،سی پیک سیندک ریکوڈک ودیگرپراجیکٹس کے ثمرات سے محرومی بلوچستان کے بڑے مسائل ہیں اکثرعلاقوں میں آج بھی پینے کاپانی، بجلی گیس سمیت تعلیم وصحت کی سہولت عوام کومیسرنہیں حکمران واسٹبلشمنٹ ان مسائل کے ذمہ دار ہیں سول حکومت میں شامل مخلص ودیانتدارلوگوں کے راستے میں مشکلات ورکاوٹیں ڈالی جارہی ہے دریں اثنا امیرجماعت اسلامی بلوچستان پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور حاجی ناصر پلیزئی کی گوادرمیں ملاقات ہوئی حق دو تحریک بلوچستان کو مزید مستحکم اور فعال کرنے کیلئے اقدامات پر غور۔قائد حق دو تحریک بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی وائس چیئرمین حاجی ناصر پلیزئی نے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف تنظیمی امور زیر بحث آئے جس میں حق دو تحریک بلوچستان کی استحکامت اور فعالیت شامل تھی۔دونوں قائدین نے اس عوامی تحریک کو مزید مستحکم اور فعال کرنے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔


