کوئٹہ شہر میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں میں تین افراد زخمی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ شہر میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ شہر میں گیس لیکج کے واقعات میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ نواں کلی کے علاقے عبدالخالق روڈ پر ایک گھر میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد گھر میں آگ بھڑک ا±ٹھی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا۔ ایک اور دھماکہ عالمو پولیس کالونی میں بھی ہوا جہاں گیس لیکج سے دو افراد جو باپ بیٹا بتائے جاتے ہیں جھلس کر زخمی ہوئے۔ تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Load/Hide Comments


