سنجاوی کے مرکزی بازار میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر
سنجاوی (یو این اے) سنجاوی کے مرکزی بازار میں آج صبح اچانک لگنے والی شدید آگ نے چند ہی منٹوں میں درجنوں جھگی نما دکانوں اور کاروباری مراکز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی جل کر خاکستر ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ موقع پر کوئی فائر بریگیڈ موجود نہیں تھا، جس پر دکانداروں اور تاجروں نے سخت تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر فائر بریگیڈ فوری طور پر پہنچتی تو بڑے نقصان سے بچا ممکن تھا۔انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ متاثرہ دکانداروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری مالی امداد کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
Load/Hide Comments


