سال نو کی آمد، حب میں غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ سرگرم ہوگئے
حب (نمائندہ انتخاب) سال 2025ءکے اختتام قریب آتے ہی اور نئے عیسوی سال کے استقبال سمیت کرسمس کی تقریبات اور رقص وسرور کی محفلوں کو سجانے کیلئے ایونٹ آرگنائزر نے سرگرمیوں کا آغاز کردیا، وینیو کے انتخاب کے ساتھ ولایتی مشروب کی بگنگ شروع کردی گئی بیرون ملک سے غیر ملکی شراب سمندری راستے سے خشکی پر اترنے کا انکشاف گڈانی، کنڈسے کنڈ ملیر تک معاملات طے کر لیئے گئے، ساحلوں کی نگرانی پر مامور ادارے بھی ہائی الرٹ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ سال نو کی آمد کے دن قریب آتے ہی کراچی سمیت اندرون ملک کے پر رونق شہروں میں ہیپی نیو ائیر اور کر سمس کی تقریبات کو پر رونق بنانے کیلئے رقص وسرور کی محفلیں سجانے والے ایونٹ آرگنائزر سرگرم ہو گئے ہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ سال نو کی آمد پر جشن منانے والوں نے نہ صرف ایونٹ آرگنائزر کے پاس آرڈر بک کرانے شروع دیئے بلکہ ان غیر اخلافی تقریبات کے سخن وسرور کا تڑکا لگانے والے ولایتی مشروب کی اسمگلنگ میں ملوث گینگز کی سرگرمیاں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ غیر ملکی شراب کی کھیپ سے لوڈ بحری جہازوں نے سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں کی طرف سفر کا آغاز کردیا ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ سندھ کی ساحلی پٹی سمیت گڈانی کنڈ سے کنڈ ملیر اور اس سے آگے کی ساحلی پٹی پر ساحل سے دور سمندر کے اندر کھڑے بحری جہازوں سے غیر ملکی شراب کی کھیپ ا±تار نے کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے غیر فعال بند پلاٹس سمیت دیگر مقامات پر غیر ملکی شراب کی اندرون ملک اسمگلنگ کا سلسلہ تو کافی عرصہ سے جاری ہے لیکن سال نو کی تقریبات کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ان علاقوں میں غیر ملکی شراب چھوٹی کشتیوں سے ساحل تک لانے کے بعد چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے گڈانی وندر اور حب کے کچے اور پکے راستوں کا انتخاب کیا جاتا ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ اس سلسلے میں ساحلوں کی نگرانی پر مامور اداروں نے بھی ہائی الرٹ کی کال دے دی ہے۔


