محکمہ صنعت و تجارت بلوچستان نے مائنز اینڈ منرلز کو انڈسٹری کا درجہ دیدیا

کوئٹہ (آئی این پی) محکمہ صنعت و تجارت بلوچستان نے مائنز اینڈ منرلز کو انڈسٹری کا درجہ دیدیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان سمیع اللہ آغا کے دستخط سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن نمبرNO.SOCOM/IND/3-11/2025/4032-47 میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2025کے سیکشن 4کے تحت مائنز اینڈ منرلز کو انڈسٹری کا درجہ دیدیا گیا ہے۔ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ و دیگر نے مائنز اینڈ منرلز کو انڈسٹری کا درجہ دینے کے حکومتی احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران اور مائنز اینڈ منرلز شعبے سے وابستہ افراد کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اس سلسلے میں ایوان صنعت و تجارت کے عہدیداران و ممبران روز اول سے ہی ہر فورم پر صدائے حق بلند کرتے رہے ہیں بلکہ اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر خان کی جانب سے بھی بھرپور کاوشیں کی گئی ہیں ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی اور خاص کر مائنز اینڈ منرلز کے ساتھ کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان صوبے میں قانونی تجارت کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات و چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے بلکہ اس بابت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے