یورپی یونین کا ڈیجیٹل قوانین کی خلاف ورزی پر ایکس کو 140 ملین ڈالر کا جرمانہ

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے ڈیجیٹل قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ایلون مسک کے ایکس کو 120 ملین یورو جرمانے کی سزا سنا دی۔اس کے لیے دو سال تک تحقیقات جاری رہیں جو عالمی ٹیک کمپنی کے خلاف بلاک کے عزم کی آزمائش تھی۔مواد پر اپنے طاقتور ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے)کے تحت بالکل پہلی بار جرمانہ عائد کرتے ہوئے یورپی کمیشن نے کہا کہ شفافیت کے قوانین کی عدم تعمیل پر اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا۔ ان قوانین میں اس کے نیلے چیک مارک کا فریب آمیز ڈیزائن شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے