خانوزئی میں 35افراد کے نام کو فورتھ شیڈول میںشامل کرنا ماورائے آئین وقانون ہے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

کوئٹہ ( این این آئی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میںانسداد دہشتگردی کے تحت فورتھ شیڈول کے نام پرقومی ،سیاسی ،جمہوری کارکنوں اور غیور عوام کو حقیقی رہنماﺅں کی جدوجہد سے روکنے اور اپنے وطن کے اور اس کے وسائل کے دفاع سے دستبردار کرنے کے ناروا غیر آئینی وغیر قانونی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت کے اس اقدامات کو نہ صرف سیاسی انتقام بلکہ آئینی ، جمہوری، اسلامی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ملک کی اہم سیاسی وجمہوری پارٹی کی حیثیت سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی،جمہورکی حکمرانی ،قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی فیڈریشن ، جمہور کی حکمرانی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اس میں پارٹی کا فعال اور مثبت کردار رہا ہے،لیکن ملک کی مقتدر قوتیں پارٹی کی جمہوری و سیاسی جدوجہد سے خائف ہوکر پارٹی کارکنوں کے خلاف بے جا اور بے بنیاد مقدمات درج کرکے جمہوری جدوجہد سے دستبردار کرانا چاہتی ہے۔ چمن میں گزشتہ سال پارٹی مرکزی،صوبائی و ضلعی عہدیداروں عبدالعلیم پہلوان،کریم خان ناظم،شیر علی خان کے نام فوتھ شیڈول میں ڈال کر غیر قانونی عمل کیا گیا اور اسی طرح گزشتہ دنوں خانوزئی میں 35افراد کے نام کو فورتھ شیڈول میںشامل کیا گیا ہے جبکہ صوبہ بھر میں فارم 47کی حکومت سیاسی جمہوری، سماجی رہنماﺅں ، کارکنوں ، وکلاءودیگر شہریوں کو ماورائے آئین وقانون فورتھ شیڈول میں شامل کرتی جارہی ہے ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی، سیاسی ، سماجی ، جمہوری رہنماﺅں ، کارکنوں کے خلاف اس سلسلے کو فوری ترک کیا جائے اور فورتھ شیڈول سے ان ناموں کو نکالا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے