بسیمہ میں ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع

واشک (ویب ڈیسک) بسیمہ ٹریفک حادثہ خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں دو حالات تشویشناک ہے۔ حادثہ بسیمہ کے علاقے کنو کے مقام پر پیش آیا تھا جہاں پک اپ گاڑی ڈرائیو سے بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے جاگری۔ زخمیوں کا تعلق سندھ اور گریشہ سے بتایا جارہا ہے۔ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے مرک سینٹر بسیمہ منتقل کیا۔ شدید زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار ریفر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں