بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی بہبود کا اجلاس، انسداد گداگری بل زیر غور

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی بہبود کا اجلاس چیئرمین میر اسد اللہ بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین میر زابد علی ریکی، راحیلہ حمید خان درانی اور صفیہ بی بی نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری سماجی بہبود عصمت اللہ قریشی، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمن اور ایڈیشنل سیکرٹری قانون سعید اقبال بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران بلوچستان انسدادِ گداگری مسودہ قانون 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بل کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے اس پر مزید بحث آئندہ اجلاس میں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں