پنجگور، مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد قتل، ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس حکام

پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کی تحصیل گوارگو کاٹا گری کے علاقے میں نامعلوم م±سلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا، حملے میں ایک شخص زخمی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے کاٹاگری تحصیل گوارگو میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ رات گئے زاہد نامی شخص کے حجرے پر کیاگیا ،قتل ہونے والوں میں زاہد والد محمد حسین سکنہ کاٹاگری، جاسم ولد نواب اور سیف اللہ والد حیات سکنہ داذی بونستان شامل ہیں جبکہ قدوس ولد ملنگ سکنہ داذی زخمی ہوگیا۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے