خضدار، حیات بلوچ کے قتل کے خلاف طلبہ وطالبات کی احتجاجی ریلی

خضدار (نمائندہ خصوصی)برمش یکجہتی کمیٹی کی کال پر حیات بلوچ کے قتل کے خلاف طلبہ وطالبات کی احتجاجی ریلی۔ ریلی چاکر خان روڈ سے نکل کر آزادی چوک پر اختتام پذیر۔ طلبہ رہنما?ں کا خطاب تفصیلات کے مطابق تربت میں حیات بلوچ کے بہیمانہ قتل کیخلاف برمش یکجہتی کمیٹی کی طرف سے ریلی نکالی گ?ی، جس میں طلبہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائ￿ نے پوسٹ آفس چوک سے آزادی چوک تک مارچ کیا۔ مظاہرہ سے جاوید بلوچ، فضل یعقوب بلوچ، علی اصغر ودیگر نے خطاب کیا۔ مقریرین نے خطاب کرتے ہو?ے کہاکہ ہر دور میں یزید پیدا ہو?ے اور اپنے ظلم کو دوام بخشنے کے لیے مظلوم کا گھلا گھونٹا گیا, آج کراچی سمیت پورے بلوچستان میں غیور عوام باہر نکل آئے ہیں اور وہ انصاف طلب کررہے ہیں۔ حیات بلوچ کا قتل نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں