شبلی فراز نے (ن) لیگ کی این آر او مانگنے سے متعلق دستاویزات شیئر کردیئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے (ن) لیگ کی جانب سے این آر او مانگنے سے متعلق دستاویزات شیئر کردیئے۔

شبلی فراز نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مجوزہ مسودے کی نقل اپنی ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے مسلم لیگ نواز لمیٹڈ مطالبہ کررہی تھی کہ این آر او کس نے مانگا۔ حضور والا یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہر بار ملک اور قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں