غزہ کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں، ٹرمپ کا پیس بورڈ سے خطاب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے جنگ کے دوران گیارہ طیارے مار گرائے گئے۔غزہ پیس بورڈ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم اور چیف اف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر کی تعریف کی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر فائٹر ہیں۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ شدت اختیار کر رہی تھی، ہم نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ رکوائی، بھارتی وزیراعظم مودی کو بتا دیا تھا کہ جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے، پاک بھارت جنگ میں 11 جیٹ طیارے گرائے گئے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں ختم کروائیں، نویں جنگ خاتمے کے قریب ہے، پائیدار امن کےلیے غزہ امن بورڈ اہم فورم ہے، ہمارے امن بورڈ کی طرح مضبوط اور اہم دوسرا کوئی بورڈ موجود نہیں، اس میں دنیا کے اہم ممالک شامل ہوئے ہیں، اپنے اہداف اور اہمیت کے حوالے سے امن بورڈ کا کوئی متبادل نہیں ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم غزہ کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں، ارمینیا اور اذربائیجان نے امن کا انتخاب کرتے ہوئے معاہدہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے