گھوسٹ ملازمین کیخلاف تحقیقات پہلے اپنے حلقہ انتخاب سے کروں گا،سردار یار محمدرند

کوئٹہۛ صوبائی وزیر تعلیم سردار بلو چستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گھوسٹ ملازمین کیخلاف تحقیقات پہلے اپنے حلقہ انتخاب سے کروں گا تمام ڈائریکٹرز کو مراسلہ ارسال کر ینگے کہ تمام گھوسٹ اسکولز اورملازمین اور ان کی نشاندہی کرینگے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کا ہر بچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں جیسے اسکول کھلیں گے تعلیم کے میدان میں بلوچستان میں تبدیلی ضرور آئیگی بلوچستان کے ہر ضلع میں ریزڈیشنل مڈل ہائی اسکولز بنانے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پہلے اسمبلی اجلاس میں میں نے کہا تھا کہ گھوسٹ ملازمین کیخلاف تحقیقات پہلے اپنے حلقہ انتخاب سے کروں گا 200سے زائد افراد کا نیب میں کیسز چل رہے ہیں جبکہ 44افراد کی ہم نے محکمانہ انکوائری ڈویژنل ڈائریکٹر کچھی کی جانب سے کرایا جس کے نتیجے میں 42ملازمین گھوسٹ نکلیں جبکہ 2کلیئر ہوگئے ہیں اگلے 5دنوں میں تمام ڈائریکٹرز وڈویژنل ڈائریکٹرز کو مراسلہ بھیجوں گا کہ تمام گھوسٹ اسکولز اور ملازمین کی نشاندہی کریں ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کا ہر بچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو انہوں نے کہا کہ اس وقت ہزاروں اساتذہ اپنے گھر میں بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں ان کیخلاف محکمانہ کارروائی ضرور کرینگے جیسے اسکولز کھلیں گے تعلیم کے میدان میں بلوچستان کے تعلیم میں تبدیلی آئیگی بلوچستان کے ہر ضلع میں ریزیڈیشنل مڈل ہائی اسکول بنا رہے ہیں اور بہت جلد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمری پر دستخط کردیں گے اور انشاء اللہ کوشش کرینگے کہ 33مڈل اسکولز جلداز جلد قیام عمل میں لا ئیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں