موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ,علی مدد جتک
تمبوۛپاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں اپوزیشن اب ان کی گرتی ہوئی دیوار کو گرا دے گی اپوزیشن متحد اور ایک پیج پر ہے محرم کے بعد حکمران ہٹاو مہم شروع کر دی جائے گی جو حکمرانوں سے جان خلاسی تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جتک ہاوس میں قبائلی عمائدین پارٹی ورکز اور نصیرآباد پریس کلب کے صدر ولی محمد زہری کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپی پی پی کے صوبائی رہنماء وڈیرہ نواز جتک,پی ایس ایف کے صوبائی صدر اشفاق بلوچ,پی ایس ایف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابل بنگلزئی، میر رازق جتک و دیگر موجود تھے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ اپوزیشن متحد ومنظم اور ایک بیج پر ہے اور اب ان شاء اللہ جلد ہی محرم کے بعد حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا اور یہ تحریک ان حکمرانوں کے گھر جانے تک ہی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور دیا اور عوام ہی کو حق حاکمیت کا مالک بنایا عوام کی طاقت ہی جمہوریت کا حسن ہے اور کہا کہ پی پی پی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور جلد ہی ملک گیر رابطہ مہم شروع کرکے جیالوں کو متحرک کرنے اور انتخابات کی تیاری کریں اب جلد ہی مسلط حکمران گھر اور سسرال چلے جائیں گے۔


