عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین فیصد کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
کراچی (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، بدھ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین فیصد کمی کے بعد تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ رات اوول آفس میں دیے گئے اس بیان کے بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ ’بہت جلد‘ ایران سے نکل جائے گا اور فوجی کارروائیاں دو یا تین ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہیں۔ تاہم، برینٹ کروڈ آئل کی قیمتیں ایران جنگ کے آغاز سے پہلے کے مقابلے میں اب بھی 39 فیصد زیادہ ہیں۔ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران نے عالمی تیل اور گیس کی سپلائی کے ایک اہم راستے آبنائے ہرمز کو موثر طریقے سے بند کیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی تیل کی تجارت کا 20 فیصد آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔
Load/Hide Comments


