کراچی، گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی:کراچی کے علاقے اورنگی بازار کے گھر سے تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔مقامی پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد اکبر علی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولہ حنا زوجہ اسحاق پٹھان کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 302 کے تحت مقتولہ کے شوہر کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم اسحاق پٹھان بیوی کو قتل کرنے کے بعد مکان کے کاغذات بھی ساتھ لے گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں