جنگ بندی کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز 2 ہفتے کیلئے کھولنے کا اعلان، بحری جہاز گزرنا شروع
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سب کیلئے 2 ہفتے کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق رائے کے بعد آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے۔ میری ٹائم مانیٹر میرین ٹریفک کے مطابق ایران امریکا جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے 2 جہاز گزرے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز یونان اور لائبیریا کے ہیں۔
Load/Hide Comments


