امریکی فوج سے منسلک مشکوک سرگرمیوں پر تجارتی بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا، ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی فوج سے تعاون کے شبے میں ایک تجارتی جہاز کو تحویل میں لے لیا۔ ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی فوج سے تعاون کے شبے میں ایک جہاز کو ضبط کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ”ایپامی نونڈس“ نامی اس جہاز پر چھ ماہ تک مسلسل نگرانی جاری رہی۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک جہاز کو ضبط کر لیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی فوج سے منسلک مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ حکام کے مطابق ”ایپامینوڈس“ نامی جہاز کو اس وقت روکا گیا جب اس نے ایرانی حکام کی جانب سے دی گئی متعدد وارننگز کو نظر انداز کیا اور بحری قوانین کی خلاف ورزی کی۔ پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ جہاز حساس آبی حدود میں سرگرم تھا اور اسے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔ مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جہاز نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران متعدد بار امریکی بندرگاہوں تک آمد و رفت کی، جسے ایرانی حکام نے مشکوک سرگرمیوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں