ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ ختم کرنے کی تجویز پر ڈونلڈ ٹرمپ خوش نہیں، امریکی عہدیدار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی تازہ ترین تجویز پر ڈونلڈ ٹرمپ خوش نہیں ہیں، رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران جنگ کی صورتحال کے حوالے سے اپنی قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ اس ایرانی تجویز سے مطمئن نہیں ہیں کہ جوہری معاملات پر بات چیت مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں زیر غور لائی جائے۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ ختم کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ جوہری پروگرام پر مذاکرات بعد میں مرحلہ وار شروع کرنے کی بات کی گئی ہے۔ بی بی سی عربی کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی تجویز سے ’مطمئن‘ نہیں ہیں کیونکہ انھوں نے جوہری پروگرام پر بات نہیں کی۔ واشنگٹن پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ جوہری مسئلے پر سب سے پہلے بات کی جائے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا موقف واشنگٹن کے مطالبات پر پورا نہیں اترتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں