گدر میں ہونے والے بارش نے تباہی مچادی کئی گھروں میں پانی داخل
گدر(نامہ نگار)ضلع سوراب کے تحصیل گدر میں ہونے والی بارش نے تباہی مچا دی،کئی گھروں میں پانی داخل. طغیانی سے زمینوں کے بندات ٹھوٹ گئے فصلات کو بڑی پیمانے پر نقصان جبکہ بجلی غائب اور نشیبی علاقے زیر آب گئی،تفصیلات کے مطابق گدر اور گرد نواع میں دوپہر سے شروع ہونے والی بارش نے تباہی مچا دی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے ندی نا لوں میں طغیانی زمینوں کے بندات ٹھوٹ گئے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان کلی زرد خدرانی گدر تالاب کا منظر پیش کرنے لگی کلی کے داخلی و خارجی راستہ مکمل طور بند، کلی کے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا بارش کے پانی کلی کے گھروں کے اندر داخل مقامی لوگ اور ڈپٹی کمشنر سوراب و اسسٹنٹ کمشنر سوراب کے حکامات پر انتظامیہ لیویز فورس گدر نے متاثرین کو ریسکیو کر پانی نکال لیا. متاثرہ گھروں میں رہائش پزیر سینکڑوں خاندان کھلے آسمان تلے بارش میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جن میں بوڑھے بچے خواتین شامل ہیں متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں…


