حیات بلوچ کا قاتل ایک فرد نہیںبلوچوں کا استحصال کرنے والی ذہنیت ہے،شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ حیات بلوچ کا قاتل ایک فرد نہیںبلوچوں کا استحصال کرنے والی ذہنیت ہے ۔بلوچستان حکومت ایک فرد کو حیات بلوچ کے قتل کا ذمہ دار قرار دے کر واقعہ میں سہولت کار کا کردار ادا کررہی ہے ۔گزشتہ روز اپنے جاری مذمتی بیان میں رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے مزید کہا کہ حیات بلوچ ہمارے قومی وجود کا حصہ ہے جسے گولیوں سے چھلنی کرکے بلوچ سماج سے جدا کیا گیا اور اس کے والد اور والدہ کو سماج میں نیم مردہ حالت میں زندہ رہنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیات بلوچ کے قتل پر خاموشی بلوچ وطن اور اس کے باسیوں سے غداری کے مترادف ہے جبکہ بلوچستان حکومت ایک فرد کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے کر انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے واقعہ میں سہولت کار کا کردار ادا کرررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیات بلوچ کا واقعہ صوبے کے عوام سے یکجہتی کا تقاضاء کرتا ہے تاکہ آپسی اتحاد واتفاق سے حیات بلوچ کی علمی اور شعوری جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حیات بلوچ کے قتل کا ذمہ دار بلوچوں کا استحصا

اپنا تبصرہ بھیجیں