اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بلوچستان میں امن و امان نہیں ہے، صوبائی وزیر
ویب ڈیسک: پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی میر صادق عمرانی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھتے کی پرچیاں مل رہی ہیں، نوابزادہ طارق مگسی سمیت ہم کوئی روڈ کے ذریعے اپنے علاقوں میں نہیں جاسکتے ہیں،جب آپ اپنے وزیر کو تحفظ نہیں دے سکتے تو اس ایوان میں بیٹھنے کی ضروت نہیں دل چاہتا ہے اس اسمبلی کا بائیکاٹ کردوں،انتظامیہ ریاست اربوں روپے امن و امان پر خرچ کرر ہے ہیں لیکن کوئی امن و امان نہیں ہے پولیس غائب ہے ایف سی 5 بجے گھروں کیمپوں کو چلے جاتے ہیں آرمی والے لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر ادخلہ اتنا سنجیدہ ہے کہ بات بھی نہیں سن رہے ہمارے علاقے میں قبائیلی تصادم کو خطرہ ہے بعذریہ سڑک اپنے علاقوں میں نہیں جاسکتے پہلے کراچی جاتے ہیںپھر سکھر کے راستے علاقے میں جاتے ہیں صوبے کے تین اہم روڈ خضدار ژوب ‘ نصیر اباد والے تینوں روڈ بند ہے صوبے میں لڑائی کو روکنے کی ضرورت ہے جرگہ لیکر جائیں گے انکو کہیں کہ جنگ بند کردوں ۔


