مستونگ میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر پل کے نیچے بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹریفک عارضی طور پر روک دی گئی، پولیس ذرائع
کوئٹہ (ویب ڈیسک) مستونگ کے علاقے جدید آباد میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر واقع پل کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بم پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا جو اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکار علاقے کی مکمل کلیئرنس میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد کوئٹہ تفتان شاہراہ پر آمدورفت عارضی طور پر روک دی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے مختلف پہلوو¿ں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


