ڈیرہ مراد جمالی، سیکیورٹی اہلکارکے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے چار راکٹ لانچر داغے گئے، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ایک گاوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار پر نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے چار راکٹ لانچر داغے گئے جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور عوام میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ صدر کی حدود گوٹھ ڈاھڈا کے مقام پر گزشتہ نصف شب کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے ایک سیکورٹی فورسز کے اہلکار کے گھر پر چار راکٹ لانچر کے گولے داغے گئے جن کی زوردار دھماکے سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور عوام مین زبردست خوف وہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور مذید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں