چین میں 5.2 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں گر گئیں،مکانات کو شدید نقصان

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگشی میں 5.2 شدت کا زلزلہ۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق گوانگشی میں آنے والے زلزلے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 13 عمارتیں گر گئیں۔ زلزلے کی گہرائی 8 کلو میٹر اور مرکز لیوڑو شہر کے لیونان ضلع میں تھا۔ چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ لیونان زلزلے میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ لیونان زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں