پنجگور میں پروم کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد، پولیس

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پروم کے علاقے کلگ کور کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق لاش کی شناخت محسن ولد مسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں