کوئٹہ، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ سریاب کے علاقے چکی شاہوانی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باپ، اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ دوسری جانب افسوسناک واقعے کے خلاف لواحقین نے بادینی پل کے قریب احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں