فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکی ڈرون مار گرایا، ایرانی فوج
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج فارس میں امریکی ڈرون کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس نے ایک دشمن طیارے کی نشاندہی کی جو ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، جس کے بعد اسے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کا مکمل اور یقینی حق محفوظ رکھتا ہے۔
Load/Hide Comments


