پاکستان کے استحکام کیلئے ہم سب ملکر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے، صدر زرداری

کراچی (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جب بھارت کے جہاز گرائے تو ان کی عقل ٹھکانے آگئی،بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا، بھارتی حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور ملک کو بھی مضبوط بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں