سی پیک دُنیا میں جاری اس وقت سب سے بڑا اقتصادی و ترقیاتی منصوبہ ہے ,محمد عبالقادر
اسلام آباد( پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) دُنیا میں جاری اس وقت سب سے بڑا اقتصادی و ترقیاتی منصوبہ ہے اس منصوبے میں طویل کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کی تعمیر و انصرام شامل ہے جس کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں کی ایک وفد بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے، سی پیک منصوبہ ہمہ جہتی پاک۔چین تعلقات کا مظہر ہے، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالہ سے مشاورتی عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے میں بلوچستان کی موجودہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت مکمل طور پر سنجیدہ ہیں وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں کو منصوبوں کی تکمیلی مدت کے اہداف متعین کرنے، بین الوزارتی کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں ہیں انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ اس منصوبے کے تحت کوئٹہ ماس ٹرانزٹ شامل ہیں،خضدار بسیمہ شاہراہ کے اہم منصوبے کی منظوری دی گئی اورچائنہ اکنامک کوریڈور کی کامیابی کیلئے پوری قوم متفق ہے اور یہ شاندار مستقبل کی تعمیر میں مدددے گی


