کوئٹہ، ساتویں محرم الحرام شبیہ وزوالجناح ،علم وتعزیوں کا جلوس نکالا گیا

کوئٹہ ۛبلو چستان کے دارلحکومت کو ئٹہ میں ساتویں محرم الحرام شبیہ وزوالجناح ،علم وتعزیوں کا جلوس نکالا گیا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کلاں میکانگی روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ میںساتویں محرم الحرام کا جلوس بلوچستان شعیہ کانفرنس کے صدر سید دائود آغا کی قیادت میں امام بارگاہ ناصرالعزاں پرنس روڈ سے برآمد ہوا جس میں شامل عزادار سینہ کوبی اور نوح خوانی کرتے رہے ۔علم،شبیہ ذوالجناح اور تعزیوں کا جلوس اپنے روایتی راستوں پرنس روڈ،آرٹ سکول روڈ ،آرچر روڈ سے ہوتا ہوالیاقت بازار پہنچا جہاں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید دائود آغا کا کہنا تھا کہ آج عالم اسلام کو اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ ہم افکار حسینی پر کار بند ہیں اسی میں ہی امت مسلمہ کی فلاح ہے ، انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں صبر و تحمل اور امن و بھا ئی چا رے کا درس دیتا ہے ۔جلوس کی گزرگاہوں میں شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جبکہ ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے شرکا میں ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ رضا کار اسپرے بھی کرتے رہے۔ساتویں محرل الحرام کے موقع پر کو ئٹہ میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت کئے گئے تھے ،جلوس کے روٹ کو جا نے والے تما م راستے سیل کئے گئے تھے بلکہ جلوس کے شرکا ء کا بھی جا مع تلا شی کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت دی گئی ۔اس کے علا وہ شہر کے داخلی اور خا رجی راستوں کی کڑی نگرا نی کا عمل دن بھر جا ری رہا بلکہ مشکوک گاڑیوں اور افراد کی تلا شی اور فورسز کے گشت کا سلسلہ بھی جا ری رہا ۔دوسری جا نب ساتویں محرم الحرام کے موقع پر کو ئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 9بجے سے مو با ئل سروس بھی بند کر دی گئی ہے جو رات 8بجے تک بند رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں