کرونا وائر س،معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے، عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے حکومت کی جانب سے نئی معاشی پالیسی متعارف کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث معاشی سرگرمیاں اور نقصان پہنچنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آئی ایم ایف سمیت تمام عالمی ادارے رابطے میں ہیں، حکومت کی جانب سے نئی معاشی پالیسی بھی لائی جا رہی ہے۔حکو مت کی کوشش ہوگی کہ اشیائے خود و نوش کی قلت یا قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اور کرونا کے باعث بے روزگاری کا خطرہ بھی پیدا نہ ہو پیر کے روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت آئی ایم ایف سے اہم رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور کرونا سے اٹھنے والے اخراجات مالی خسارے میں شامل نہیں ہونگے جبکہ ایسی حکمت عملی وضع کریں گے کہ معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ اشیائے خود و نوش کی قلت یا قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اور کرونا کے باعث بے روزگاری کا خطرہ بھی پیدا نہ ہو۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف اضافی اخراجات خسارے میں شامل نہ کرنے پر رضا مند ہے۔ کسانوں کو بھی ان کی مصنوعات کا پورا معاوضہ ملتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ صرف 10سے11فیصد گری۔ دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں 1ٹریلین ڈالر کی مندی آئی ہے۔کرونا کی روک تھام کیلئے عالمی اداروں سے تکنیکی مدد لیں گے۔جو ملک اس صورتحال سے نکل رہے ہیں ان سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں