یاسر عرفات کی بیوہ اسرائیلی ٹی وی پر نمودار ، فلسطینی اتھارٹی کو دھمکی
لندن:فلسطین کے سابق صدر یاسر عرفات کی بیوہ سہی عرفات نے ایک اسرائیلی ٹی وی چینل کی اسکرین پر نمودار ہو کر خبردار کیا ہے کہ انہیں فلسطینی اتھارٹی کے عہدے اداران کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ دھمکیاں انسٹا گرام پر سہی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ اس بلاگ میں یاسر عرفات کی بیوہ نے امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے بعد ، فلسطینی عوام کی طرف سے متحدہ عرب امارات سے معذرت کی تھی۔ اسرائیلی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سہی نے دھمکی دی کہ اگر فلسطینی اتھارٹی نے انہیں یا ان کے خاندان کے کسی فرد کو نقصان پہنچایا تو اتھارٹی کے افراد کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے
Load/Hide Comments


