چمن،افغان سرحد9 ویں محرم الحرام کو بند رہی

کوئٹہ:پاک افغان سرحد باب دوستی محرم الحرام کی وجہ سے 9 ویں محرم کو بند رہی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان میں نویں اور دسویں محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں چمن کے ساتھ پاک افغان بارڈر باب دوستی کو 2 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اس دوران باب دوستی سے افغانستان کے ساتھ ہر قسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل رہے گی۔پاک افغان سرحد پر ایف آئی اے کے امیگریشن آفس اور ویزا سیکشن کو بند کر دیا گیا ہے اور کسی بھی غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئٹہ چمن شاہراہ پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں