بارشوں سے سیلاب، سندھ اور وفاق تماشہ دیکھ رہے ہیں، سردار یعقوب ناصر

لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پورے ملک میں حالیہ بارشوں سے سو افراد ہلاک ہوئے جس میں بلوچستان کے بیس افراد بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانب سے ریلیف اور بحالی کے کام نہ ہونے کے برابر ہیں حکومت اس سنگین صورتحال میں بھی سیاست کر رہی ہے کراچی سمندر کا منظر اور غرک ہونے جارہا ہے لوگ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں بجلی کا نظام درہم برہم ہے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے سے وہ بے یارومدد گار کھلے اسمان پڑے ہوئے ہیں لیکن سندھ اور وفاق تماشا دیکھ رہے ہیں اور صرف فوٹو سیشن اور بیانات تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات آگر چہ اللہ کے جانب سے آتے ہیں لیکن ریاست کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے رعایا کی مشکل کی گھڑی میں کھل کر مدد کریں انہوں نے کہا کہ پورا ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے حکومت کو زبانی جمع خرچ کے بجائے حقیقی معنوں میں متاثرین کو چھت اور محفوظ جگہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی مالی امداد بھی کرے انہوں نے کہا کہ میں پاک فوج سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مشکل حالات میں متاثرہ عوام کی مدد کرنے خود میدان میں نکلیں حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اب ایک مرتبہ پھر یکم ستمبر کو تیل کے نرخ حکومت بڑہا رہی ہے جو کہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ایک طرف عوام بارشوں اور مہنگائی سے تنگ اور بیزار ہیں دوسرے جانب حکومت بے وقت تیل کی قیمتوں کو بڑہانے جارہی ہے جو کہ ظلم ہے بیس کروڑ عوام کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے جلد رہبر کمیٹی میں اہم فیصلے کرنے جارہی ہے اوراسکے بعد اے پی سے طلب کرکے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر کے دو سے تین ماہ میں عوام کے اس غاسب اور مسلط حکومت سے نجات دلا دینگے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ن کے کارکن بارشوں سے متاثرہ عوام کی ہر ممکن خدمت جاری رکھیں جہاں پر قیادت کی ضرورت ہو گی ہم بھی تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں