عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں،جام کمال
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ جام کمال خا ن نے کہا کہ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے بطور کمانڈر سدرن کمانڈصوبے کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہوئے پولی ٹیکنیک اداروں، ہسپتالوں،کیڈٹ کالجز کی تعمیر و بہتری میں گہری دلچسپی لی انکی مفید تجاویز سے گزشتہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں کئی اہم منصوبے بھی شامل کئے گئے جن سے صوبے کے عوام مستفید ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جنرل(ر) عاصم سلیم باوجوہ کی بلوچستان کے لئے خدمات کو یاد رکھا جائیگا
Load/Hide Comments


