اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے،اقوام متحدہ کی اہمیت دن بدن کم ہو رہی ہے، ترک صدر
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی اہمیت دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے، اور مذہبِ اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس کی مسلسل دوسرے سال جنرل اسمبلی میں عدم موجودگی فلسطینی عوام کے ساتھ روا رکھی جانے والی یہ ناانصافی عالمی ضمیروں کو زخمی کر رہی ہے۔ ترکیے اس سال بھی آزاد اور خودمختار فلسطین کی آواز بن کر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دنیا تک فلسطینی عوام کا مو¿قف پہنچائے گا۔ اس کے علاوہ ترک صدر نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔
Load/Hide Comments


