مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں،ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامے کو سہارا دے رہے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کردی جس میںپاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 2027 میں 3.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی برقرار رکھی ہے جو حکومت کے 4 فیصد بجٹ ہدف سے کم ہے۔ مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامے کو سہارا دے رہے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی کارکردگی میں مسلسل بہتری آئی، پاکستان کی شرح نمو مالی سال 2025 کے 3.2 فیصد سے بڑھ کر 3.7 فیصد ہوگئی، یہ اضافہ وسیع البنیاد تھا جب کہ خدمات اور مینوفیکچرنگ میں بحالی اور زراعت میں بہتری ہوئی۔مشرقِ وسطیٰ کے تنازع نے مالی سال کی آخری سہ ماہی میں معاشی سرگرمی کو سست کر دیا، اس کے علاوہ 2027 میں خود مختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے نجی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقع ہے۔ مہنگی توانائی اور بیرونی غیریقینی صورتحال شرح نمومیں تیزی کو محدودکرسکتے ہیں، پاکستان کی معیشت نے گزشتہ 2 برسوں میں معاشی استحکام کو مضبوط بنانے میں پیشرفت کی، اصلاحات کو برقرار رکھنا اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دیناجامع شرح نمو کے لیے اہم ہیں۔مالی سال 2026 میں نمو کو مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں توسیع سے تقویت ملی، سیلاب کے باوجود زراعت کے شعبے میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا، شرح سود میں کمی اور بہتر کاروباری اعتماد کے باعث نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 2026 کے دوران مالیاتی استحکام کا عمل جاری رہا۔ مجموعی بین الاقوامی زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا جس نے بیرونی مزاحمت کومضبوط کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے