بلوچستان سینٹ انتخاب،7اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر حاصل خان بزنجو کی وفات سے سینٹ کی خالی نشست پر امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق میر حاصل بزنجو کی وفات سے سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 10 امیدواروںنے کاغذات نامزدگی جمع کرائی ہے پیر کے روز امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوا جانچ پڑتال صوبائی الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کررہے تھے امیدواروں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خالد بزنجو بلوچستان نیشنل پارٹی کے کیپٹن محمد علی ہزارہ ‘ جمعیت علماء اسلام کے حاجی غوث اللہ ‘ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی ‘ پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر منیربلوچ اور نواب خان دمڑ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے نوراحمدبلوچ سمیت دیگر شامل ہیں پانچ ستمبر کو امیدواروں کی لسٹ آویزاں کی جائے گی 12 ستمبر کو پولنگ کا عمل بلوچستان اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں