فاسٹ باؤلر انور علی سوراب پہنچ گئے، بلوچی پگڑی پہنا کر استقبال کیا گیا

سوراب:پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر و پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر انور علی اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر سوراب پہنچ گئے جہاں کرکٹرز سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر و پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر انور علی اپنے دوستوں کے ہمراہ بروز اتوار ایک روزہ دورے پر ضلع سوراب پہنچ گئے،ڈی سی اے کے صدر حاجی پیر جان زہری، اسپورٹس آفیسر وسیم زہری اور سوراب کے کرکٹرز نے انور علی کا استقبال کیا،انور علی خلق جھالاوان انجیرہ میں مختصر چکر لگا کر پھر سوراب کے کرکٹ گراؤنڈ گیا،کرکٹرز جھوم اٹھے اور بلوچ روایات کے مطابق انور علی کو بلوچی پگڑی پہنا کر استقبال کیا سوراب کے مقامی دو کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ دیکھنے کے بعد کرکٹرز سے ملاقات کی انہوں نے کرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان آکر بے حد خوش ہوں یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں ان کی مہر محبت دیکھ کر آج دل خوش ہوا بلوچستان خصوصاً سوراب میں مجھے بہت شرف ملا ہے یہ میں کبھی نہیں بھول پاہونگا. مزید انہوں کہا کہ بلوچستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہیں جو آنے والے وقت میں پاکستان کی نمائندگی کر کے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرینگے اور آپ سب  پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کو بھر پور سپورٹ کریں…پھر زہری ہاؤس گئے جہاں ڈی سی اے کے صدر حاجی پیر جان زہری کے ساتھ لنچ کر کے روانہ ہوگئے..

اپنا تبصرہ بھیجیں