نیب کا شاہد خاقان کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد, قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو ضمانت پر رہا کرنے کے فیصلے کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب نے ایل این جی کیس پر تفصیلی غور کے بعد طے کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 15روز میں شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں